Saturday, April 7, 2012

Ashfaaq Ahmed's Quote



ہماری کچھ دعائیں ایسی ہوتی ہیں جو اگر قبول ہو جائیں تو ہمیں نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے لیکن ہم خدا سے شکوہ کرتے ہیں کے ہماری دعا قبول نہیں کی. بلکہ آپ یہ دعا کریں کہ اللہٰ "ہمیں وہ عطا کر جس میں ہماری بھلائی ہو" ایسا بی ہوتا ہے کہ خدا ہمیں پھولوں سے بھرا ٹوکرا عطا کرنا چاھتے ہیں اور ہم اک پھول کی ضد لگا کر بیٹھے ہوتے ہیں


اقتباس زاویہ سوم

باب ناشکری کا عارضہ

                                  ...,                     ...,

اگر کسی نوجوان سے پوچھیں کہ آپ نے اپنی گرل فرینڈ کو کیا گفٹ دیا خوشی سے بتائیں گے اور اگر پوچھیں کہ آپکی بہن کو کیاگفٹ ملا تو وہ دشمن جاں ھو جائیں گے تو عرض یہ ہے کہ عزیز اگر اپنی بہن پر برداشت نہیں تو کسی کی بہن کی جانب نظر کیوں اٹھاتے ہو؟

اس مغربی کلچر کی یلغار کا مقصد صرف اور صرف ہماری روحانی تباہی ہے تاکہ ھم بھی صرف اس مادی دنیا کے بھنور میں پھنس کر رہ جائیں


خدا ھمیں اس سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے


از اشفاق احمد —


یہ کبھی نہ سوچنا کہ سخی ہونے کے لئے تم کو دولت کی اور چیزوں کی اور ثروت کی ضرورت ہے.ایسا نہیں ہے بلکہ معاملے اس کے برعکس ہے. اگر تم دولت مند ہونا چاہتے ہو تو سخی ہو جاؤ اور دینا شروع کر دو. سوکھا کنواں اس لئے سوکھ جاتا ہے کہ وہ لوگوں کو پانی نہیں دیتا.جب وہ پانی نہیں دیتا تو اس کے اندر پھوٹنے والے سوتے سوکھ جاتے ہیں کہ یہ پانی آگے تو دیتا نہیں، اس کو پانی کی کیا ضرورت ہے. چناچہ اس کے اندر سوکھا پڑ جاتا ہے اور کنواں اندھا اور گندا ہوجاتا ہے... لوگوں کو بلاؤ اور ان کو دو. ان کو اپنی ذات کا کنواں پیش کرو کہ تم میں سے ڈول بھر بھر کر لے جائیں اور تمہیں پینا شروع کر دیں.


از اشفاق احمد، بابا صاحبا، صفحہ نمبر ٥٨٩

1,182


اتنی ساری بیٹیوں کی موجودگی میں آدمی کا دل بہت خوش ہوتا ہے اور اس کو ہمیشہ بڑی تقویت ملتی ہے - اصل میں بات یہ ہے کہ بیٹا مطلوب ہوتا ہے اور بیٹی لاڈلی ہوتی ہے - بیٹی کی جگہ بیٹا نہیں لے سکتا اور بیٹے کی جگہ بیٹی نہیں لے سکتی- 

لیکن اگر حساب لگا کے دیکھو اعداد و شمار کے مطابق تو بیٹی کا نمبر ہمیشہ اوپر ہی رہتا ہے - ہمارے معاشرے میں یہ طے شدہ بات ہے کہ عورت کا احترام بہت ہے -

جب آپ باہر نکل کر دیکھیں تو ہر ایک شے کے اوپرآپ کو ماں کی دعا لکھا ہوا ملے گا- پیو کی دعا کہیں نہیں ایک بھی رکشہ پر نہیں لکھا ہوتا -

عورت ماں کے روپ میں ہو ، بیٹی کے روپ میں ، بہن کے روپ میں ہو عورت کی بڑی عزت ہوتی ہے دلوں میں - جھگڑے وگڑے ہو جاتے ہیں لیکن بابا کو اپنی بیٹی اور بیٹیاں ہمیشہ بہت لاڈلی ہوتی ہیں -
یہ بات الگ ہے کہ یورپ کے کچھ ملک سمجھتے ہیں ہمارے یہاں پر عورت کی عزت نہیں ہے اور اس کے ساتھ برا برتاؤ کیا جاتا ہے -

از اشفاق احمد زاویہ ١ ایک معصوم بیٹی کی کہانی صفحہ ١٢٩
1,333






Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Life Time Visitors:

free counters